کرسمس سے قبل مسیحی برادری کو بلدیاتی سہولیات فراہم کی جائیں، محمد مظفر
ناظم آباد میں گرجا گھروں کے اطراف صفائی ستھرائی اور لائٹنف کا انتظام ترجیحی بنیادوں پر کیا جائے
چیئرمین ناظم آباد کی ہدایت، مسیحیوں کیلئے ایڈاونس تنخواہ کا اعلان، ظہیر احمد کی شرکائے اجلاس سے گفتگو
کراچی (سٹی رپورٹر) چیئرمین ناظم آباد ٹائون سید محمد مظفر کی کرسمس کی آمد پر ڈائریکٹر سینی ٹیشن ظہیر احمدکو ہدایات، مسیحی برادری کو ہر ممکن بلدیاتی سہولیات فراہم کی جائیں، چیئرمین ناظم آباد ٹائون سید محمد مظفر کی ہدایات پر ڈائر یکٹر سینی ٹیشن ظہیر احمد نے ناظم آباد ٹائون سینی ٹییشن ڈیپارٹمنٹ کے افسران و عملے کا فوری اجلاس طلب کرکے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے سینی ٹیشن افسران و انسپکٹرز کو ہدایات جاری کیں کہ ناظم آباد ٹائون میں تمام گرجا گھروں کو جانے والے راستوں و اطراف کی صفائی ستھرائی اور لائٹنگ کے انتظامات کا کام ترجیح بنیا دوں پر فی الفور شروع کیا جائے تاکہ مسیح برادری اپنا تہوار مذہبی یکسوئی کے ساتھ مناسکے، مزید براں چیئرمین ناظم آباد ٹائون سید محمد مظفرکی ہدایت کی روشنی میں ڈائر یکٹر سینی ٹیشن ظہیر احمد نے ماہ دسمبر میں مسیح ملازمین کے لیئے ایڈوانس تنخواہ کابھی اعلان کیا