ڈائریکٹر جنرل سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی عبدالرشید سولنگی کي آباد کے وفد سے ملاقات.

0

ڈائریکٹر جنرل سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی عبدالرشید سولنگی کي آباد کے وفد سے ملاقات.

ملاقات میں تعمیراتی صنعت کے مسائل پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔

تعمیراتی اجازت نامے شفافیت کے ساتھ جاری کیئے جارہے ہیں۔ ڈائریکٹر جنرل سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی عبدالرشید سولنگی

آباد چیئرمین کا ایس بی سی اے کے اقدامات پر اعتماد اور مکمل تعاون کی یقینی دہانی

کراچی 11 دسمبر 2024

ڈائریکٹر جنرل سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی (ایس بی سی اے) عبدالرشید سولنگی نے ایسوسی ایشن آف بلڈرز اینڈ ڈیولپرز آف پاکستان (آباد) کے چیئرمین اور ان کی ٹیم سے آباد ہاؤس میں اہم ملاقات کی۔ ملاقات میں تعمیراتی صنعت کو درپیش مسائل، طریقہ کار کو سہل بنانے، اور معاشی ترقی کو فروغ دینے پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

ڈی جی ایس بی سی اے نے اس موقع پر حکومت سندھ کی جانب سے کاروباری برادری کو سہولت فراہم کرنے کے عزم کا اعادہ کیا تاکہ معاشی سرگرمیوں کو فروغ دیا جا سکے اور روزگار کے مواقع پیدا کیے جا سکیں۔ انہوں نے آباد کے نمائندوں کو یقین دہانی کرائی کہ تعمیراتی اجازت نامے جلد از جلد جاری کیے جائیں گے، بشرطیکہ تمام قانونی تقاضے مکمل ہوں۔ انہوں نے زور دیا کہ اجازت ناموں کے عمل کو تیز کرنا حکومت کی ترجیح ہے اور اس میں مکمل شفافیت کو یقینی بنایا جائے گا۔

انہوں نے بتایا کہ حکومت سندھ کی جانب سے تشکیل دی گئی اور نوٹیفائی کردہ اتھارٹیز کے باقاعدہ اجلاس منعقد کیے جا رہے ہیں جن میں تعمیراتی اجازت نامے شفافیت کے ساتھ غور و خوض کے بعد منظور کیے جاتے ہیں۔ ڈی جی سولنگی نے آباد پر زور دیا کہ وہ ایسے منصوبوں کی نشاندہی کریں جو زیر التوا ہیں اور فوری توجہ کے متقاضی ہیں۔

ڈی جی ایس بی سی اے نے آباد چیئرمین کو ہدایت کی کہ وہ متعلقہ ڈائریکٹرز ٹاؤن پلاننگ کے ساتھ رابطہ کریں تاکہ تمام نامکمل دستاویزات اور قانونی تقاضے دو دن کے اندر مکمل کیے جا سکیں۔ انہوں نے یقین دلایا کہ مکمل شدہ کیسز کو آئندہ اجلاس میں منظوری کے لیے پیش کیا جائے گا۔

چیئرمین آباد نے ایس بی سی اے اور حکومت سندھ کی کوششوں کو سراہتے ہوئے کہا کہ تعمیراتی صنعت کے مسائل کو ترجیح دینا خوش آئند ہے۔ انہوں نے اجازت ناموں کے عمل میں تیزی اور شفافیت کے لیے اٹھائے گئے اقدامات پر اعتماد کا اظہار کیا اور یقین دلایا کہ آباد تمام زیر التوا امور کو حل کرنے اور قانونی تقاضے مکمل کرنے میں اپنا بھرپور تعاون فراہم کرے گا.

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں