پیپلز لیبر یونین پورٹ قاسم اتھارٹی کی شاندار کامیابی: پیپلز لیبر بیورو کراچی ڈویژن کا تمام اتحادیوں اور مزدوروں کا شکریہ
پیپلز لیبر بیورو کراچی ڈویژن کے صدر اسلم سموں اور جنرل سیکریٹری حسین بادشاہ نے پورٹ قاسم اتھارٹی کے ریفرنڈم میں پیپلز لیبر یونین کی تاریخی کامیابی پر مبارکباد پیش کرتے ہوئے صدر لال شاہ، جنرل سیکریٹری شیر محمد بلوچ اور تمام اتحادیوں کو اس شاندار جیت پر خراج تحسین پیش کیا ہے۔
اسلم سموں نے اپنے بیان میں کہا، “یہ کامیابی چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کی مزدور دوست پالیسیوں، پیپلز لیبر یونین کی جدوجہد، اور پورٹ قاسم کے مزدوروں کی بھرپور حمایت کا نتیجہ ہے۔ پیپلز لیبر بیورو کراچی ڈویژن تمام اتحادیوں کا شکریہ ادا کرتا ہے جنہوں نے اس تاریخی جیت میں بھرپور کردار ادا کیا۔”
جنرل سیکریٹری حسین بادشاہ نے کہا، “یہ جیت مزدور طبقے کے اتحاد اور جدوجہد کی علامت ہے۔ ہم صدر لال شاہ اور جنرل سیکریٹری شیر محمد بلوچ کو مبارکباد پیش کرتے ہیں، جنہوں نے پورٹ قاسم کے مزدوروں کے دل جیت لیے ہیں۔ ہم تمام اتحادی تنظیموں کا شکریہ ادا کرتے ہیں، جنہوں نے ہمارے ساتھ کھڑے ہو کر اس جیت کو ممکن بنایا۔”
صدر لال شاہ اور جنرل سیکریٹری شیر محمد بلوچ نے بھی تمام مزدوروں اور اتحادیوں کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا، “یہ کامیابی ہم سب کی مشترکہ جدوجہد کا نتیجہ ہے، اور ہم مزدوروں کے حقوق کے تحفظ اور مسائل کے حل کے لیے ہمیشہ متحد رہیں گے۔”
پیپلز لیبر بیورو کراچی ڈویژن نے اس عزم کا اظہار کیا کہ وہ مزدوروں کے حقوق کی جدوجہد جاری رکھے گا اور ان کے مسائل کے حل کے لیے ہر ممکن کوشش کرے گا۔