معاشی استحکام، سہرا شہباز شریف اور ٹیم کے سر ہے، فرمان خادم

0

معاشی استحکام، سہرا شہباز شریف اور ٹیم کے سر ہے، فرمان خادم

وزیر اعظم کی رات دن کی محنت نوجوانوں کیلئے مشعل راہ ہے، یوتھ پروگرام پر اظہار تشکر

نوجوانوں کو بھی کابینہ اور حکومت کا حصہ بنایا جائے، مرکزی نائب صدر یوتھ ونگ نواز لیگ

کراچی (نمائندہ اتفاق نیوز) مسلم لیگ ن یوتھ ونگ پاکستان کے مرکزی ناٸب صدر اور تھیلیسیمیا کے غریب مریض بچوں کی خدمت میں ستر مرتبہ سے بھی زائد مرتبہ خون کا عطیہ پیش کرنے والے سماجی کارکن فرمان علی خان خادم نے وزیراعظم شہباز شریف کا ملک بھر کے تمام نوجوانوں کی طرف سے دل کی گہرائیوں سے شکریہ ادا کرتے ہوۓ کہا ہے کہ میاں شہباز شریف کی رات دن کی محنتو لگن نوجوانوں کیلئے مشعل راہ ہے، وزیراعظم اور ان کی معاشی ٹیم کی کاوشوں اور کوششوں سے مہنگائی کا جن کنٹرول ہوا ہے، معاشی استحکام کا سہرا شہباز شریف اور ان کی ٹیم کو جاتاہے، حکومت نوجوانوں کی خداداد صلاحيتوں سے فاٸدہ اٹھاٸے، فرمان علی خادم نے قاٸد مسلم لیگ محمد میاں نواز شریف سے اور وزیر اعظم پاکستان محمد میاں شہباز شریف سے پر زور اپیل کی ہے کہ نوجوانوں کو بھی کابینہ اور حکومت کا حصہ بنایا جائے اس سے نوجوان کارکنوں میں احساس تحفظ پیدا ہو گا، بطور وزیراعظم میاں شہباز شریف کی انتھک محنت کوششوں اور کاوشوں سے آج مسلم لیگ ن پاکستان اور پارلیمنٹ میں سب سے بڑی پارلیمانی جماعت بن چکی ہے، عوامی خدمت میاں شہباز شریف کو اور رہنمائوں سے منفرد بناتی ہے، میاں شہباز شریف ملک اور پارٹی کی وہ قابل قدر شخصیت ہیں جس کی جتنی قدر کی جاۓ کم ہے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں