سرکاری ملازمت کا جھانسہ، شہری 12 لاکھ روپے سے ہاتھ دھو بیٹھا

0

سرکاری ملازمت کا جھانسہ، شہری 12 لاکھ روپے سے ہاتھ دھو بیٹھا

وحید علی رتڑ نے شیرین محمد نامی شخص کو جونیئر کلرک بھرتی کرانے کا وعدہ کرنے کے بعد جعلی جوائنگ لیٹر تھما دیا

جعلسازی کو 12 سال گذر گئے، 1170000 کی رقم کے دیئے گئے 2 چیک بائونس، فراڈیئے نے شیرین کا نمبر بلاک کردیئے

وحید رتڑ کیخلاف مقدمہ نمبر 555/2024 سائٹ اے ضلع کیماڑی میں درج، پیسے ادھار قرض کرکے وحید کو دیئے تھے، شیرین محمد

عوام ایسے جعلسازوں سے بچیں اور سرکاری ملازمت کیلئے شرائط کے مطابق درخوست دیں، شیرین محمد کی اتفاق نیوز کے توسط سے اپیل

کراچی (نمائندہ خصوصی) سرکاری ملازمت کا جھانسہ، شہری 12 لاکھ روپے سے ہاتھ دھو بیٹھا، جعلساز 12 سال گذرنے کے باوجود قانون کی گرفت سے دور، تفصیلات کیمطابق سال 2012 میں وحید علی رتڑ نامی شخص نے شرین محمد کو لوکل گورنمنٹ میں گریڈ 11 گریڈ کی ملازمت دلانے کا جھانسہ دیکر 1270000 روپے ہڑپ لیئے، واضح رہے کہ وحید رتڑ نے شیرین محمد کو سجاول ٹائون میں جوائننگ کا جعلی لیٹر بھی دیا تھا، بعدازاں وہ ٹال مٹول سے کام لیتا رہا اور پھر تین لاکھ اور 870000 کے 2 چیک دیئے جوکہ بائونس ہوگئے، وحید علی رتڑ نے متاثرہ شخص کی کال رسیو کرنا چھوڑ دی اور پھر نمبر ہی بلاک کردیا، وحید علی رتڑ نے شیرین محمد نامی شخص کو جونیئر کلرک بھرتی کرانے کا وعدہ کیا تھا، واضح رہے کہ جعلسازی کو 12 سال گذر گئے، وحید رتڑ کیخلاف مقدمہ نمبر 555/2024 سائٹ اے ضلع کیماڑی میں درج ہے، متاثرہ شخص کے مطابق اس نے پیسے ادھار قرض کرکے وحید کو دیئے تھے، شیرین محمد نے روزنامہ اتفاق نیوز کراچی کے توسط سے شہریوں کو پیغام دیتے ہوئے کہا ہے کہ عوام ایسے جعلسازوں سے بچیں اور سرکاری ملازمت کیلئے شرائط کے مطابق درخوست دیں تاکہ کسی بھی قسم کی دھوکہ دہی، فراڈ اور جعلسازیوں سے محفوظ رہ سکیں

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں