خدمات پر پذیرائی حوصلے بڑھاتی ہے، علی زمان اعوان

0

خدمات پر یذیرائی حوصلے بڑھاتی ہے، علی زمان اعوان

امن وامان صورتحال بحال رکھنے کیلئے جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کارروائیاں جاری رکھیں گے، ندیم احمد

عوام میں احساس تحفظ اور پرسکون زندگی کی فراہمی کیلئے پولیس رات دن کوشاں ہے، وقار قیصر

سٹی یونین آف جرنلسٹس کراچی وسطی کی جانب سے ایوارڈ، سندھ کا روایتی تحفہ اجرک پیش کیا

اورنگزیب شہزاد، ناظم انصاری، فیضان علوی، محمد عثمان، یوسف بھٹی اور محمد علی شاہ ہمراہ تھے

کراچی (اسٹاف رپورٹر) خدمات پر یذیرائی حوصلے بڑھاتی ہے، یہ بات سٹی یونین آف جرنلسٹس کراچی ضلع وسطی کے صدر علی زمان اعوان اسٹیشن ہائوس آفیسر تھانہ گلبہار ندیم احمد سے ملاقات کے دوران گفتگو کرتے ہوئے کہی، انہوں کہا کہ معاشرتی سدھار اور کسی بھی شعبے کی شخصیات پولیس کا مورال بلند کرکے حوصلے بڑھانے کیلئے کارکردگی پر سراہنے کیلئے دیگر فرض شناس اور عوام دوست پولیس افسران کی ہمت جواں رکھنے کا سلسلہ جاری رکھیں گے، اس موقع پر SHO ندیم احمد نے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ امن وامان صورتحال بحال رکھنے کیلئے جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کارروائیاں جاری رکھیں گے، انہوں نے کہا کہ گلبہار تھانے کے پولیس افسران وملازمان عوام کی خدمت کیلئے ہمیشہ مستعد اور فعال رہتے ہیں، اس موقع پر سٹی یونین آف جرنلسٹس کراچی کے مرکزی صدر اورنگزیب شہزاد، ضلع وسطی کے نائب صدر ناظم انصاری، جوائنٹ سیکریٹری محمد فیضان علوی، انفارمیشن سیکریٹری محمد عثمان، رکن گورننگ باڈی یوسف بھٹی اور روزنامہ ضمانت کراچی کے رپورٹر محمد علی شاہ بھی ہمراہ تھے، سٹی یونین آف جرنلسٹس کراچی ضلع وسطی کے وفد نے اسٹیشن ہائوس رضویہ تھانہ وقار قیصر سے ملاقات کی، ملاقات کے دوران بات چیت کرتے ہوئے وقار قیصر نے کہا کہ عوام میں احساس تحفظ اور پرسکون زندگی کی فراہمی کیلئے پولیس رات دن کوشاں ہے، قبل ازیں سٹی یونین آف جرنلسٹس کراچی ضلع وسطی کی جانب سے ندیم احمد اور وقار قیصر کی کارکردگی کو قابل ستائش قرار دیتے ہوئے ایوارڈز اور سندھ کا روایتی تحفہ اجرکیں پیش کیں

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں