آل کراچی ٹگ آف وار چیمپیئن شپ کی افتتاحی تقریب

0

آل کراچی ٹگ آف وار چیمپیئن شپ کی افتتاحی تقریب

ہاکی اسٹیڈیم میں منعقدہ تقریب کے مہمان خصوصی ڈائریکٹر ٹریننگ پروفیشنل میری ٹائم ایجوکیشن محمد آصف تھے

احمد راجپوت، گلفراز احمد خان، زاہد رحیم، محسن علی خان، جاوید اقبال، محمد ندیم کی خصوصی شرکت

کراچی(اسپورٹس رپورٹر) سندھ ٹگ آف وار ایسوسی ایشن کی جانب سے کراچی ہاکی کلب کے خوبصورت اسٹیڈیم میں آل کراچی انٹر ڈسٹرکٹ ٹگ آف وار چمپیئن شپ کی افتتاحی تقریب منعقد ہوئی، جس میں کراچی کےسات ڈسٹرکٹ کی گرلز و بوائز ٹیموں نے حصہ لیا، تقریب کے مہمان خصوصی محمد اصف ڈائریکٹر ٹریننگ پروفیشنل میری ٹائم ایجوکیشن اینڈ ٹریننگ انسٹیٹیوٹ کراچی تھے، انٹر ڈسٹرکٹ رسہ کشی کے مقابلوں کی صدارت احمد علی راجپوت سیکرٹری جنرل سندھ اولمپک ایسوسی ایشن نے کی، گرلز کی ڈسٹرکٹ ایسٹ، ڈسٹرکٹ کیماڑی، ڈسٹرکٹ سینٹرل اور ڈسٹرکٹ سائوتھ نے سیمی فائنل کے لیئے کوالیفائی کیا جبکہ بوائز ٹگ آف وار کا پہلا سیمی فائنل ڈسٹرکٹ ایسٹ اور ڈسٹرکٹ کورنگی کے مابین کھیلا جائیگا جبکہ دوسرا سیمی فائنل ڈسٹرکٹ سینٹرل اور ڈسٹرکٹ کیماڑی کے درمیان کھیلا جائے گا، گلفراز احمد خان صدر سندھ ٹگ آف وار ایسوسی ایشن جاوید اقبال جنرل سکریٹری سندھ محسن علی خان، صدر کراچی اور سماجی رہنما چیئرمین خدمت عوام ویلفیئر آرگنائیزیشن زاہد رحیم کھلاڑیوں کی حوصلہ افزائی کے لیئے موجود تھے، راجہ عبدالحمید سینئر نائب صدر کراچی چوھدری تنویر ارشد، جوائنٹ سیکریٹری رانا مشتاق احمد، وائس چیئرمین نصرت حسین، محمد ہارون، سید فرحان الدین، محمد شاہد، اصغر علی، محمد ندیم نے تمام تر انتظامات سنبھالے ہوئے تھے اور شاہزیب رضا، علی نعمان، مظہر راجہ، انور کمال، محمد زمان، طارق خان، خالدہ ناز، ڈاکٹر فرح، فہمیدہ ضمیر، مشیدہ نائلہ سلاوٹ، صنوبر کاظمی، نادیہ گھانچی، زرقہ، روبی بشر عمران، حمیرہ صدیقی، عظمیٰ شہناز، مظہر نایاب چوہدری، جویریہ احمد ودیگر بھی موجود تھے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں